ناشکری ہوگی اگر ۔۔۔

ناشکری ہوگی اگر میں ان محسنوں کا شکریہ نہ ادا کروں جنکی ہمت افزائی کے نتیجے میں اس کتاب کو ازسرِنو مزید مستند حوالوں کے ساتھ دوسرے ایڈیشن تک پہنچانے کی ناچیز کو سعادت نصیب ہوئی۔

اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت پر جن کرم فرماوں نے بے پناہ عزّت افزائی فرمائی اور تحقیق کو جاری رکھنے کا حوصلہ دیا ان میں مولانا رضوان القاسمی (رحمۃ اللہ علیہ) ، جناب رحیم قریشی صاحب صدر مجلس تعمیر ملت و جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ، جناب محمد علی شبیر صاحب سابق وزیر اطلاعات حکومت آندھراپردیش، جناب ظفر جاوید صاحب سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی، عزت مآب اوصاف سعیدصاحب سابق قونصل ہند برائے سعودی عرب، ڈاکٹر مصطفےٰ کمال صاحب ایڈیٹر شگوفہ،جناب خواجہ عارف الدین صاحب ناظمِ منطقہ جماعتِ اسلامی ہند، شاہین نظر صاحب ڈپٹی ایڈیٹر سعودی گزٹ، سراج وہاب صاحب ڈپٹی ایڈیٹرعرب نیوز، جدہ، جناب غلام یزدانی صاحب ایڈوکیٹ، پروفیسر علیم اللہ حالی صاحب ایڈیٹر انتخاب پٹنہ، پروفیسر سلیمان اطہر جاویدصاحب ، ڈاکٹر اوصاف احمد صاحب سابق مشیر اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک جدہ، جناب ضیاء الدین نیّر صاحب سکریٹری اقبال اکیڈیمی، جناب انور خانصاحب پرنسپل انوارالعلوم جونیر کالج، انجینئر نعیم بشیر صاحب ، انجینئر سعیدالدین صاحب آئی آر ایف، جناب مظہر التمش صاحب ، جناب محمد قیصر صاحب صدر تنظیم ہم ہندوستانی ، ریاض ، یوسف الدین امجد اسلامک ڈیولپمنٹ بنک جدہ ، نادر خان سرگروہ مکہ المکرمہ ، انور نوری صاحب ایڈیٹر ممبرا سماچار شامل ہیں ۔ میں ان تمام کا تہہِ دل سے مشکور ہوں۔خاکِ طیبہ ٹرسٹ جدہ اور اردو اکیڈیمی جدہ نے بھی ہمیشہ ہمت افزائی کی جس کے لیے میں ان کے تمام ارکان کا مشکور ہوں۔ ۔

میں ان مخلص دوستوں کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پہلے ایڈیشن میں موجود خامیوں کی اصلاح میں رہنمائی فرمائی۔ ان میں مولانا قاری عباس علی کھوت صاحب مدیر اعلیٰ پروازِ کوکن، جناب احمد یزدانی صاحب، مرزا نواب صاحب ڈپٹی ایڈیٹر سعودی گزٹ، شاعر و صحافی جناب نجیب احمد نجیب صاحب، شاعر و ادیب جناب مہتاب قدر صاحب بانی اردو گلبن ڈاٹ کام، جناب رضاء المرتضیٰ صاحب دمّام،مفید خانصاحب اور جناب محمد محتشم علی بشارت صاحب ( SAM کمپیوٹرس ) شامل ہیں ۔ میں ان تمام کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ جناب فاضل حسین پرویز کا میں احسان مندہوں کہ یہ پوری کتاب کا سہرا انہی کے سر ہے۔ انہی کی تحریک پر ناچیز کا انٹرویو ”مرد بھی جسم بیچتے ہیں…جہیز کے لیے“پہلے انہی کی ادارت میں نکلنے والے ہفت روزہ ”گواہ“ میں شائع ہوا۔ جس کی مقبولیت کی بنا اُسے کتابی شکل دی گئی ۔ جس کے لیے پرویز صاحب اور پورے اسٹاف گواہ نے غیر معمولی محنت کی۔ الحمدللہ کتاب پر ہندوستان، پاکستان اور سعودی عرب سے کئی تبصرے وصول ہوئے۔ مختلف زبانوں میں تراجم کے لیے لوگوں نے توجہ دلائی۔ ان شاء اللہ یہ کام بھی بہت جلد پیش کردیاجائے گا۔
جناب نعیم جاوید صاحب نے اپنی دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے قدم بہ قدم اپنی قیمتی رائے سے نوازا ۔ میں ان کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطافرمائے۔

میں تمام قارئین سے دو شخصیتوں کے لیے خصوصی دعا کے لیے درخواست گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوتِ دین اور اقامتِ دین کا صحیح عملی تصوّر دیا اور مجھے لکھنے کا حوصلہ بخشا۔ ان میں ایک میرے والدِ محترم محمد خلیل اللہ خان (رحمۃ اللہ علیہ) ہیں اور دوسرے میرے استادِ محترم جناب محمد مصلح الدین سعدی (رحمۃ اللہ علیہ) ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو اپنے عرش کی پناہ عطافرمائے۔آمین۔ ۔

سوشل بک مارک کیجئے : Social Book marking

تبصرہ ارسال کریں